ETV Bharat / state

ڈاک بنگلو منڈی میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے معززین کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 2:03 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈاک بنگلو منڈی میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منڈی کے معززین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے نئی ھدایات پر سختی سے عمل کرنے پر دیا زور دیا گیا۔

ڈاک بنگلو منڈی میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منڈی کے معززین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

اس اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے ضلع ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی عوام کے روبرو موجود رہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر نئی ھدایات جو سرکار کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، گائڈ لائنس سے تمام کو واقف کروایا ساتھ ہی ان پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جہاں ہیں وہیں جمعہ اور جماعت کا اہتمام کریں منڈی میں آنے سے سخت گریز کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ائمہ مساجد پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقہ اور مساجد میں لوگوں کو ماسک پابندی سے پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے پر آمادہ کریں تاکہ اس کورونا کی دوسری لہر کو روکا جاسکے۔ جبکہ معززین کے ساتھ ساتھ منڈی کی جامع مساجد کے ائمہ کرام نے بھی اس میں شرکت کی۔

تمام حاضرین نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ھدایات پر سختی سے عمل کیاجائےگا۔ اس موقع پر چودھری نواز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے متعلق جو ھدایات ہمیں ملی ہیں اسی کے تعلق سے یہاں میٹنگ منعقد کی تاکہ عوامی نمائندوں کو ان ھدایات سے آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ منڈی لورن ساوجیاں و دیگر علاقوں کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بیماری سے بچنے کے لئے پولیس طبعی عملہ کی مدد کریں ۔اور جو ھدایات بھی دی جائیں ۔ان کا سختی سے اہتمام کریں ورنہ ہم نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.