کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے تحصیل منڈی میں بھی 50 فیصد دکانیں کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
اس حکم نامے کے مطابق کچھ دکانوں کو صبح 7:00 بجے سے دن کے 01:00 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کچھ دکانیں دن کے 01:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کھلی رہے گی۔
اس موقع پر سرپنچ فاروق نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ فیصلہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے خوش آئند قدم ہے اور اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے پر عمل پیرا ہوں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے اس چین کو توڑا جاسکے اور کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مزید اضافہ نہ ہو سکے۔