ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی میں ٹرانسپوٹ کی کمی کے باعث عوام پریشان - سواریوں سے بھری ہوئی سومو

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ٹرانسپوٹ کی کمی کے باعث عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پونچھ: منڈی میں ٹرانسپوٹ کی کمی کے باعث عوام پریشان

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:28 AM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بسیں نہیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سومو اور ذاتی گاڑیوں کے مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ منڈی تا پونچھ تک نجی گاڑیوں والے 100 روپے ایک سواری کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جبکہ نجی گاڑیوں میں کوئی بھی سماجی دوری کافاصلہ نہیں رکھا جا رہا ہے۔

پونچھ: منڈی میں ٹرانسپوٹ کی کمی کے باعث عوام پریشان

سواریوں سے بھری ہوئی سومو ای کو چلتی ہیں جو کہ لوگوں سے دوہرا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جبکہ تمام بسیں ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان نے بس کو بس اڈوں میں روک رکھی ہیں۔جس پر لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو بے روزگاری ہے اور دوسری جانب عوام کو دونوں ہاتھوں سے نجی گاڑیوں والے لوٹ رہے ہیں اور نہ ہی ان گاڑیوں میں کوئی سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ایجنٹ فاروق احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نصف سواریاں بٹھانے کی قوانین بنائے تو گئے ہیں جس پر سختی سے عمل آوری کے بارے میں کہا بھی جا رہا ہے لیکن تیل کی قیمتوں میں کوئی بھی کمی نہیں کی جا رہی ہے‌۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور اور کنڈکٹر بے روزگار ہو چکے ہیں ان کی تنخواہیں اور گاڑی کا خرچہ پورا نہیں ہو رہا ہے تو ہم نصف سواریاں گاڑیوں میں بٹھا کر کیسے گاڑیاں چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یا تو تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ہم نصف سواریاں گاڑیوں میں بٹھائیں یا پھر کرایہ بڑھایا جائے تاکہ گاڑی مالکان ڈرائیور اور کنڈکٹر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.