ETV Bharat / state

پی ایم اے وائی کی قسط کے لیے رشوت کا مطالبہ - پردھان منتری آواس یوجنا

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کا پسماندہ گاؤں مہارکوٹ کی غریب عوام سے پردھان منتری آواس یوجنا کے مستحقین کی قسط جاری کرنے کے لیے پنچایت مہارکوٹ کی جانب سے رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

panchayat maharkot demand for bribe to release PMAY installment in tehsil mandi
پی ایم اے وائی کی قسط کے لیے رشوت کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 10:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کا دوردراز پسماندہ گاؤں مہارکوٹ کی عوام جہاں بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ وہیں اس گاؤں کی غریب عوام کی غربت کا کچھ لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پردھان منتری آواس یوجنا کے مستحقین کی قسط جاری کروانے کے لیے رشوت لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پی ایم اے وائی کی قسط کے لیے رشوت کا مطالبہ

مقامی باشندہ محمد اکبر کے مطابق حکومت کی جانب پردھان منتری آواس یوجنا ’پی ایم اے وائی‘ کے پیسے منظور کیے گئے ہیں، جس میں پہلے جی او ٹیگ کے پندرہ سو اور اس کے بعد پہلی قست بڑھنے پر دس ہزار کی رقم بطور رشوت لی گئی ہے۔

ان کے علاوہ محمد شریف کے مطابق پنچایت مہارکوٹ جی او ٹیگ کے پندرہ سو روپیہ وصول کیے پھر ایک قسط دی گئی ہے لیکن اس سے قبل دس ہزار روپئے لیا گیا اور اب دوسری بار جیو ٹیگ کرنے کے لیے بھی دس ہزار روپیے بطور رشوت طلب کررہے ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی کہا کہ اگر رشوت بند ہے تو پھر آج یہاں سرپنچ اور پنچ کس بات کی رشوت طلب کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنچایت میں غریبوں اور بیواوں سے بھی کچھ سے رشوت لے لی گئی ہے اور کچھ لوگوں سے طلب کی جارہی ہے۔

انہوں نے اس ظلم و ستم پر انتظامہ کی مداخلت کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ غریبوں سے یہ پیسے بطور رشوت کیوں لیے جارہے ہیں۔

لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، اے سی ڈی پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوے عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کریں اور غریبوں سے لیے گئے رشوت کی رقم واپس کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.