جمعہ کی صبح 08.10 بجے پاکستانی آرمی نے اچانک بھارتی آرمی کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولے داغے۔
بھارتی آرمی نے جب جوابی کارروائی کی تو پاکستانی فوج نے رہائشی علاقوں میں گولے داغے۔ یہ گولہ باری علاقے میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے اگلے دن ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں موجود تھی۔
صبح ایل او سی پر گولہ باری کی وجہ سے جنگ جیسے حالات تھے۔ لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
لوگ ڈر کی وجہ سے گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سناٹا ہے۔