ETV Bharat / state

Bear Attack In Poonch منڈی میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی - ای ٹی وی اردو نیوز

سرحدی ضلع پونچھ کے دورافتادہ علاقہ چکھڑی بن علاقہ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو علاج و معالجہ کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔Bear Attack In Mandi

one injured in bear attack in mandi Poonch
منڈی میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 5:04 PM IST

منڈی میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی

منڈی(پونچھ): سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور دراز علاقہ چکھڑی بن میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ ولی محمد ولد سلطان ساکنہ چکھڑی بن کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی شخص کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا،جہاں اس کا بنیادی علاج و معالجہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ہسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ ریچھ کے حملہ میں زخمی شخص کو مختلف معمولی چوٹیں آئی تھی جسے بنیادی مرہم پٹی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کی حالت مستحکم ہے، جسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں میں آئے روز جنگلی جانور انسانی جانوں کا زیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کے حملوں سے علاقہ کے لوگوں اور بالخصوص اسکولی بچوں میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ایک مقامی شکص فاروق احمد نے بتایا کہ ولی محمد نامی یہ شخص صبح گلیاں ڈھوک سے گھر کے لیے نکلا تھا کہ اچانک راستے میں تین ریچھوں نے اس پر حملہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ریچھ کے حملے سے مذکورہ شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ شخص کو ریچھوں سے بچاکر فوری طور سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: Leopard Attack In Mandi منڈی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ محکمہ وائلڈ لائف کو فلفور ہدایات جاری کرے تاکہ وہ ٹیموں کو منڈی تحصیل کے متعدد بالائی علاقوں میں بھیجیں تاکہ ان جنگلی جانوروں سے انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.