منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں نہرو یوا کیندرا کی جانب سے اعلیٰ پیر منڈی میں کلسٹر لیول سپورٹس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفسر منڈی اور سب انسپکٹر، منڈی، نے دو روزہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دو روزہ ٹورنامنٹ میں منڈی کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ Nehru Yuwa Kendra Holds Sports Tournament in Poonch
منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں پانچ گیمز کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جن میں والی بال، چیس، کبڈی، کیرم بورڈ، بیڈ مینٹل شامل ہیں۔ اس حوالے سے ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد نے کہا کہ ’’نہرو یوا کیندرا، پونچھ، کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً اس طرح کے اسپورٹس مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ نوجوانوں کے پنہاں ہنر کو بروئے کار لایا جا سکے اور انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا ہو سکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس ایونٹس منعقد کرنے سے نوجوانوں کا ہنر نکھر کر سامنے آتا ہے اور نوجوان منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے دور رہتے ہیں، جبکہ کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما کے لیے از حد ضروری ہیں۔Nehru Yuwa Kendra Organised Holds Cluster Level Sports Tournament in mandi area of Poonch District
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحصیل منڈی کے نیشنل یوتھ والنٹیر ٹرسٹ سے وابستہ کارکنان سمیت دیگر مقامی باشندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل مقابلے مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: Inter School Matches In Mandi: منڈی میں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد