ETV Bharat / state

Young Man Died In Poonch: نوجوان کی پراسرار حالات میں موت - لاش کو تھانہ چوک میں رکھ کر مظاہرہ

پونچھ میں نوجوان کی پراسرار حالات میں موت کے بعد لواحقین نے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لاش تھانے میں رکھ کر مظاہرہ کیا۔

نوجوان کی پراسرار حالات میں موت
نوجوان کی پراسرار حالات میں موت
author img

By

Published : Nov 28, 2021, 1:29 AM IST

Updated : Nov 28, 2021, 6:34 AM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں کھڑی کرماڈہ کے ایک نوجوان کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی۔ لواحقین نے قتل کا امکان ظاہر کیا۔

نوجوان کی پراسرار حالات میں موت

لواحقین نے لاش کو تھانہ چوک میں رکھ کر مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مناسب تفتیش کا مطالبہ کیا۔

اطلاع کے مطابق کھڑی کرماڈہ کے رہنے والے محمد آصف ولد محمد صفدر کو جمعرات کی شام کو گاؤں سے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے راجہ سکھدیو سنگھ ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن اس کی حالت نازک دیکھ کر جمعہ کو مناسب علاج کے لیے راجوری ریفر کیا گیا لیکن علاج کے دوران نوجوان کی موت ہو گئی۔

ہفتہ کی سہ پہر تین بجے کے قریب لواحقین نے تھانہ پونچھ چوک میں سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا اور گائوں کے کچھ لوگوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مطالبہ کیا، ان کی تحویل اور کیس کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ایس ایچ اور پونچھ موقع پر پہنچ گئے، کئی سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے لاش کو وہاں سے اٹھا کر احتجاج ختم کیا۔

Last Updated : Nov 28, 2021, 6:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.