ETV Bharat / state

'نادانستہ طور پر بھارت میں داخل ہوئے لڑکے کو واپس بھیجا جائے گا'

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 8:07 AM IST

رمیش انگرال نے کہا کہ 'وہ غلطی سے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ وہ نادانستہ طور پر بھارتی حدود میں آیا تھا۔ اگر اس کے مشتبہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو ہم ان کی وطن واپسی کے لئے پاکستانی حکام سے بات کریں گے۔'

'نادانستہ طور پر بھارت میں داخل ہوئے لڑکے کو واپس بھیجا جائے گا'
'نادانستہ طور پر بھارت میں داخل ہوئے لڑکے کو واپس بھیجا جائے گا'

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر (پی او کے) سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکا علی حیدر جو "نادانستہ طور پر" بھارت میں داخل ہوا اور بعدازاں پونچھ میں ایس او جی پارٹی نے گرفتار کرلیا تھا، کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

پونچھ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) رمیش انگرال نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے جمعرات کی رات گاؤں اجوت کے قریب بٹار نالہ کے قریب لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

انگرال نے بتایا کہ 'جمعرات کی رات پونچھ کی ہماری ایس او جی گشتی پارٹی نے اجوت کے قریب بٹار نالہ کے قریب ایک لڑکے کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنا نام علی حیدر بتایا۔ وہ پی او کے میں میر پور کا رہائشی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ غلطی سے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ وہ نادانستہ طور پر بھارتی حدود میں آیا تھا۔ اگر اس کے مشتبہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو ہم ان کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکام سے بات کریں گے۔'

دریں اثنا، حیدر نے جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں غلطی سے یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے مجھے کپڑے، جوتے اور کھانا مہیا کیا۔ پولیس اور فوج کے جوان اچھے ہیں۔ میں فوج کے اہلکاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے گھر واپس بھیج دیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.