پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ میں تعینات آرمی کی راشٹریہ رائفل بٹالین کی جانب سے مقامی لوگوں کے ساتھ، فوجی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے ہفتہ کے روز میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ راشٹریہ رائفلز بٹالین ہیڈ کوارٹر میں علاقے کے پنچ سرپنچوں کے علاوہ مقامی معززین کے ساتھ میٹنگ منعقد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت 6 سیکٹرز کے بریگیڈ کمانڈر نے کی۔ میٹنگ میں علاقے کے تقریباً 31 پنچوں، سرپنچوں نے شرکت کی۔Rashtriya Rifles battalion Meeting in Poonch
اس اجلاس میں غیر رسمی بات چیت کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم، مذہبی ہم آہنگی سمیت علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فوجی افسران نے علاقے کے سرپنچوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے نوجوانوں کو اگنی ویر یوجنا، ہمایت یوجنا وغیرہ میں شامل کرنے کے لیے ترغیب دیں۔ مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے منعقد کیے گئے پروگراموں کی تعریف کی۔Rashtriya Rifles battalion Meeting in Poonch
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: فوج کی جانب سے والی بال مقابلے کا اہتمام