ETV Bharat / state

پونچھ : منڈی مغل ڈاب تا اعظم آباد سڑک کی خستہ حالت عوام کے لئے پریشانیوں کا باعث - URDU NEW

جالیاں مغل ڈاب تا اعظم آباد سڑک کا کام سنہ 2007 میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر اہتمام نباڑ اسکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ جو آج تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

پریشانیوں کا باعث
پریشانیوں کا باعث
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 10:03 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل ‌منڈی کے جالیاں مغل ڈاب تا اعظم باد سڑک کا تعمیری کام عرصہ دراز سے سست روی کا شکار ہے۔ جس سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جالیاں مغل ڈاب تا اعظم آباد سڑک کا کام سنہ 2007 میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر اہتمام نباڑ اسکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ جو آج تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

سڑک کی خستہ حالت عوام کے لئے پریشانیوں کا باعث

اس حوالے سے ایک مقامی باشندے منظور ملک نے کہا 'گزشتہ چودہ برسوں سے اس سڑک کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ سڑک کے لیے مقامی عوام نے خوشی خوشی اپنی زمینیں وقف کیں، لیکن اس سڑک کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

وہیں لوگوں کو آج تک زمین کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ مقامی بزرگ عبد السبحان نے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی علاقے میں سڑک کی سہولیات میسر نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار انتظامیہ کے سامنے سڑک کا مسلہ اجاگر کیا گیا۔ تاہم انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی'۔

یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم جموں و کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں

انہوں نے انتظامیہ سے ایک بار پھر اپیل کی کہ سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.