ضلع پونچھ کے منڈی کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے بائی پاس پل کی ازسرنو تعمیر کو لیکر کوشاں ہیں لیکن ان کی آواز پر انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
اس تعلق سے منڈی ہیڈ کوارٹر کے سرپنچ مبشر حسین بانڈے نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے تحصیل دار منڈی سے لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، ایکسین پونچھ، لیفٹینٹ گورنر کے علاوہ وزیر اعظم سے بھی بات کی گئی، لیکن نہ جانے کیوں اس منڈی کی عوام کی آواز کو کوئی سن نہیں رہا ہے۔
ریٹائرڈ لیکچرر امیرالدین نے کہا منڈی کے چنڈک سے منڈی سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے اور پونچھ کو منڈی سے جوڑنے والا پل کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ کئی بار یہاں کے عوامی نمائندگان کی جانب سے انتظامیہ کو متحرک کیا گیا، لیکن اس کے باوجود اس پل کی حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا۔
ریٹائرڈ لیکچرر امیرالدین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور لیفٹنٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے جلد سے جلد اس پل کی تعمیر کریں۔ اس کے علاوہ بائی پاس پل کو بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو کشمیری تہذیب سے روشناس کرانے کی کوشش
واضع رہے کہ اس پل سے ملک بھر سے آنے والے ہزاروں مسافروں کا گزر ہوتا ہے۔ سوامی وویکانند سرسوتی نے بھی اس پل کے متبادل کے لئے مانگ کی تھی۔ اس کے علاوہ ساوجیاں لورن کی عوام کو پونچھ شہر سے ملانے والا یہ واحد پل ہے۔