ETV Bharat / state

پونچھ کا چھیلہ ڈھانگری علاقہ قدیم دور کی یاد دلاتا ہے ---

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کا دوردراز علاقہ چھیلہ ڈھانگری انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔

پونچھ کا چھیلہ ڈاھنگری علاقہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 8:21 AM IST

دور جدید میں انسان نئی ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہوتا جارہا ہے لیکن ضلع پونچھ کا چھیلہ ڈھانگری علاقہ قدیم دور کی یاد دلاتا ہے۔

پونچھ کا چھیلہ ڈھانگری علاقہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

تعلیم، سڑک، صحت اور مواصلات کا فقدان، ہر لحاظ سے یہ علاقہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔

بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رابطہ سڑک نہ ہونے کے باعث لوگ 15-20 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے راشن پانی لاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دس سال سے ان معاملات کو لیکر حکام کے پاس گیے لیکن بے سود۔

نائب سرپنچ محمد فرید نے کہا کہ ایک طرف مرکزی سرکار کی جانب سے ڈیجیٹل انڈیا کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ وہیں اس سرحدی علاقہ کی عوام موبائل ٹیٹ ورک سہولیات سے بھی محروم ہے۔ ایک طرف سرکار کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ طلباء کو آن لائن تعلیم دی جائے جس علاقہ میں نیٹ ورک ہی نہیں ہو وہاں کے طلباء و طالبات اپنی تعلیم آن لائن کیسے حاصل کریں گے۔

محمد فرید نائیک نے کہا جس سے بھارت آزاد ہوا ہے تب سے لیکر آج تک اس علاقہ کی عوام قدیم زمانے کے لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پچھڑے ہوئے علاقہ کی عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے اور جلد سے جلد اس علاقہ میں موبائل ٹیٹ ورک اور سڑک کی سہولیات دی جائے تاکہ اس دوردراز علاقع کے لوگ بھی باقی شہریوں کی طرح اپنی زندگی گزر بسر کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.