جموں و کشمیر میں سرحدی ضلع پونچھ کے چھونگان علاقہ میں سڑک پر کام کر رہے ایک مزدور کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ میں مینڈھر علاقے کے دور دراز دیہات چھونگان میں مزدوری کر رہا ایک شخص بیہوش ہوکر گر پڑا جسے دیگر ساتھیوں نے فوری طور ضلع اسپتال پہنچایا۔
اسپتال میں معالجین نے درہ سموٹ کے رہنے والے محمد اکرم ولد محمد رفیق کو مردہ قرار دے دیا۔
اس ضمن میں بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ مزدور محمد اکرم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اسکی موت واقع ہو چکی تھی۔