ضلع پونچھ کے منڈی علاقہ میں تقریباً 90 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں آباد ہیں جو تقریباً 6 ماہ کا عرصہ ڈھوکوں میں گذارتے ہیں جہاں وہ مٹی کے تیل سے ہی اپنے گھر میں روشنی کرتے ہیں، لیکن ضلع پونچھ میں گذشتہ دو ماہ سے مٹی کا تیل فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:: جموں: قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی پارٹی کے کارکنان کا احتجاج
مٹی کے تیل کی عدم فراہمی پر لوگوں نے غصہ کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ مٹی کا تیل سے ہی غریب لوگ اپنے گھروں میں روشنی کرتے ہیں اور اگر انہیں مٹی کا تیل سربراہ نہ کیا گیا تو وہ کس طرح اپنے گھر میں روشنی کرسکیں گے، وہ اندھیرے میں زندگی گذارنے کےلیے مجبور ہوجائیں گے۔
مقامی لوگوں نے حکومت سے جلدازجلد مٹی کا تیل واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس معاملہ میں محکمہ خوارک کے تحصیل آفیسر سے جب بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے مٹی کا تیل ضلع پونچھ نہیں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی جل فراہمی کی امید ظاہر کی۔