ETV Bharat / state

کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم گولہ باری کے تبادلے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 7:27 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔ گولیوں کے آر پار تبادلے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.