ETV Bharat / state

Mandi Road Dilapidated: ’بارشوں میں سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے‘

ضلع پونچھ میں چنڈک تا بڈھا امر ناتھ سڑک - جو مذہبی اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے - کافی خستہ ہو چکی ہے اور اس کی مرمت کے اعتبار سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

a
a
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:39 PM IST

چنڈک تا بڈھا امر ناتھ منڈی سڑک کی حالت خستہ

پونچھ (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں چنڈک تا بڈھا امر ناتھ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی راہگیروں، ٹرانسپورٹرز کے لئے وبال جان بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام 2015 میں محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام شروع کیا گیا تھا جس سے منڈی کے باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور لوگ کافی خوش تھے کہ منڈی سے پونچھ جانے میں جو پریشانیاں انہیں درپیش تھیں ان کا ازالہ ہوگا تاہم یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہ رہی اور سڑک چند مہینوں کے دوران ہی خستہ ہو گئی۔

محکمہ کی جانب سے سڑک کی میگڈمائزیشن کی گئی تھی جو، مقامی باشندوں کے مطابق، چند دنوں میں اکھڑ کر تباہ ہوگیا جس پر عوام نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ چنڈک - بڈھا امر ناتھ سڑک مذہبی اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے تاہم اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور و خوض نہیں کیا جا رہا ہے۔

بارشوں کے دوران سڑک پر بنے گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور سڑک تالاب جیسی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کے سبب ٹرانسپورٹرز کو بھی آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالہ سے مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چندک تا بڈھا امر ناتھ، منڈی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، ستم بالائے ستم کہ سڑک کی خستہ حالت کو دور کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Dilapidated Mandi Road اڑائی سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ ’’دفعہ 370 اور دفعہ 35A کی منسوخی کے بعد حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کی زندگی بہتر ہوگی تاہم اس کے برعکس لوگوں کو سڑک جیسی بنیادی سہولیت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ حکام کے سبھی دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے سڑک کی فوری مرمت کی اپیل کی ہے تاکہ لوگوں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.