ETV Bharat / state

پونچھ میں شہری ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے، فاروق عبداللہ - پونچھ ملیٹینٹ حملہ

Farooq Abdullah on Poonch Killings ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اُجاگر کروں گا اور حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ متاثرین کو انصاف فراہم ہوسکے۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 6:10 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے دو روزہ دورہ پیرپنچال کے دوران حالیہ دنوں میں بفلیاز علاقہ میں پیش آئے المناک واقعہ میں زخمی ہوئے شہریوں کی سرنکوٹ کے سرکاری ہسپتال میں عیادت کی، جبکہ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر میاں الطاف احمد نے پارٹی صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان کے ہمراہ مہلوک شہریوں کے اہل خانہ کی تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔

دنوں میں بفلیاز میں پیش آئے المناک واقعہ میں زخمی ہوئے شہریوں کی سرنکوٹ کے سرکاری ہسپتال میں عیادت کی، جبکہ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر میاں الطاف احمد نے پارٹی صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان کے ہمراہ مہلوک شہریوں کے اہل خانہ کی تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہسپتال میں زخمیوں کو بہم پہنچائے جارہے علاج و معالجہ کے بارے میں ڈاکٹر صاحبان سے جانکاری بھی حاصل کی اور زخمیوں سے بات کرتے ہوئے اس دلخراش واقعہ کی تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کی۔
انہوں نے اس موقعے پر واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہذب ملک میں ایسے واقعات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ ،سریع الرفتار اور اعلیٰ سطحی تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ خاطیوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مستقبل میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر مبنی ایسے واقعات پر یکسر روک لگانے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اُجاگر کروں گا اور حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ متاثرین کو انصاف فراہم ہوسکے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.