ETV Bharat / state

Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل - سیکورٹی فورسز کا آپریشن

ضلع راجوری کے کنڈی علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 5, 2023, 9:55 AM IST

Updated : May 6, 2023, 6:32 AM IST

راجوری: وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں صوبے کے راجوری علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن کے دوران پانچ جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ انکاؤنٹر کے مقام پر ہوئے ایک آئی ای ڈی دھماکے میں کم از کم دو فوجی اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک افسر سمیت چار فوجی جوان زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ادھمپور میں واقع کمانڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ بعد میں تین فوجی اہلکاروں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ فوج ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت لانس نائک روچن سنگھ راوت ساکن کنی گڑھ اتراکھنڈ، پیرا ٹروپر سدھانت چھیتری ساکن دارجلنگ مغربی بنگال، لانس نائک اروند کمار ساکن سوری ہماچل پردیش، حوالدار نیلم سنگھ ساکن ڈلپت جموں و کشمیر اور پیرا ٹروپر پرمود نیگی ساکن شلائی ہماچل پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جب عسکریت پسندوں کے گرد گھیرہ تنگ کیا جارہا تھا تو انہوں نے ایک بارودی دھماکہ کیا جس میں فوج کو جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ وہیں اس علاقہ میں حکام نے انٹرنٹ خدمات معطل کردی گئی ہے اور اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے فوج نے ایک غار میں چھپے عسکریت پسندوں کے گرد محاصرہ ڈالا۔ یہ علاقہ کافی سرسبز ہے اور اس میں کافی چٹانیں موجود ہیں۔ فوج نے کہا کہ علاقے میں اضافی کمک روانہ کردی گئی ہے ۔ زخمی فوجیوں کو علاج کیلئے ادھمپور کے کمانڈ ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے وادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوج کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ بدھ، جمعرات اور اب جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کارروائی کی۔ وادی میں شدت پسندانہ حملے کے ان پٹ کے بعد سے فوج نے مسلسل بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی ہے۔ عسکریت پسند وادی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک حملہ ہوا تھا۔ عسکریت پسندوں نے پولیس فورس پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ عسکریت پسند اس وقت کہاں ہیں۔ حملے کے بعد سے پولیس نے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Firing In Bejbehara بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی

Last Updated : May 6, 2023, 6:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.