ETV Bharat / state

منڈی کے پنچ و سرپنچ استعفی کیوں دینا چاہتے ہیں؟ - جموں و کشمیر

پونچھ کے منڈی تحصیل کے سرپنچ اور پنچ نے ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں گئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد پنچایت پر سے اٹھ گیا ہے۔

منڈی کے پنچ و سرپنچ  استفعیٰ کیوں دینا چاہتے ہیں

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 9:37 AM IST

جموں و کشمیر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی گیارہ پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے۔

منڈی کے پنچ و سرپنچ استفعیٰ کیوں دینا چاہتے ہیں

میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کے بلاک لورن کے پنچ و سرپنچ حکومت کے رویے سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں کہا کہ ہمارے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بلاک ڈولپمنٹ چیئرمین سرپنچ اور پنچ تمام استعفیٰ دینے پر مجبور ہونگے۔

اس حوالے سے سرپنچ پنچایت تانترے گام لورن، حاجی محمد اکرم نے کہا کہ اس وقت عوام کی توقعات پنچایتوں کے نمائندگان پر تھیں، لیکن گزشتہ ایک سال سے عوام کے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ صرف وعدے ہی کیے گئے لیکن زمینی سطح پر وہ وعدے کھوکھلے نظر آ رہے ہیں۔

محمد اکرم نے کہا کہ اس وقت پی ایم اے وائی کے لیے عوام کی فائلز جمع ہیں مگر اب تک کسی غریب کو پیسے نہیں مل پائے ہیں۔ ایس بی ایم کے تحت بیت الخلاء کے لیے بھی رقومات مختص نہیں کی جارہی ہیں اور اب مارچ کے اوائل میں ہی ایم جی نریگا کی سائٹ بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد پنچایت پر سے اٹھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے 16 مارچ 2020 کو تمام پنچایت نمائندگان کی مشترکہ میٹنگ رکھی گئی ہے۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ڈی پی او پونچھ، بلاک ڈولپمنٹ آفیسر لورن وغیرہ سے اپیل کی وہ مجوزہ میٹنگ میں حاضر ہو کر پنچایت نمائندگان کے مطالبات کو عوام کے سامنے پوراکیا جائے، ورنہ ہم تمام بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین سرپنچ اور پنچ استعفیٰ دینے پر مجبور ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.