ETV Bharat / state

پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں شدید گولہ باری - line of control

گولہ باری کا سلسلہ سوموار کی شام 6 بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا جو کہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔

پونچھ کے کرشنا گھاٹی میں شدید گولہ باری
پونچھ کے کرشنا گھاٹی میں شدید گولہ باری
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:36 PM IST

دونوں ایٹمی ممالک (بھارت - پاکستان) لائن آف کنٹرول پر گولہ باری میں مشغول ہیں، تازہ معاملہ سرحدی ضلع پونچھ کے کر شنا گھاٹی میں ہوا جس دوران پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف کر تے ہوئے گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جو اب دیا۔ تاہم گولہ باری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پو لیس ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے کر شنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی اور گرد نواح کے علاقوں کو نشانا بنا کر گولہ باری کی جس دوران کئی پاکستانی مارٹر شیل رہائشی علاقوں میں داغے گئے۔ ان سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی افواج نے بھی جواب دیا۔ گولہ باری کا سلسلہ سوموار کی شام 6 بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا جو کہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے اوائل سے پھوٹنے والے کورونا وبا کے باوجود بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.