ETV Bharat / state

Residential House Gutted مکان میں آتشزدگی، مکان مالک کی خود کشی - جموں و کشمیر خبر

پونچھ کے تحصیل منڈی کے ایک گاؤں میں اتوار کے روز ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی، اس آتشزدگی کے سبب مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، مقامی باشندوں کے مطابق مکان مالک جو کہ پہلے ذہنی طور پر معذور تھے اپنے مکان کی بربادی کا صدمہ برداشت نہ کرسکے، انہوں نے خود کشی کرلی۔

پونچھ
پونچھ
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 9:04 AM IST

پونچھ

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں نامی گاؤں میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی، جس کے بعد مکان مالک نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز سرحدی علاقہ ساوجیاں میں محمد رفیق ولد احمد نامی شخص کے تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی، اس آتشزدگی میں مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق کی ساوجیاں میں محمد رفیق نامی شخص کے رہائشی مکان میں آگ لگنے کے بعد اسے گہرا صدمہ پہنچا۔ مقامی باشندوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رفیق ذہنی طور پر معذور تھا اور رہائشی مکان کو خاکستر حالت میں دیکھ کر یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکا، جس کے نتیجے میں انہوں نے مبینہ طور پر پیر کی دوپہر دریا میں چھلانگ لگادی۔

مقامی باشندوں کے مطابق اتوار کی شام سے یہ شخص اپنے گھر سے کہیں اور چلا گیا تھا، جس کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے اس کی تلاش کی جارہی تھی۔ جس کے بعد اسے براری نالا میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او منڈی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ بعد ازاں مقامی باشندوں اور پولیس کی جانب سے ریسکیو کر متوفی کی لاش کو سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا۔ جہاں تمام تر طبی و قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:Teenage Girl Hangs In Pulwama پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

وہیں ڈاکٹروں کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ طبی جانچ کے دوران یہ پایا کہ سر میں گہری چوٹ آئی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ منڈی میں دفعہ 174 کے تحت کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.