ضلع پونحھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں اڑائی میں آگ کی ایک واردات میں جانوروں کے لیے اکٹھا کیا گیا چارہ جل کر خاک ہو گیا۔ حافظ محمد اسلم ولد محمد ایوب ساکنہ اڑائی ملکاں نے یہ گھاس مویشیوں کے لیے جمع کیا تھا، جو اب جل چکا ہے۔
واضح رہے کہ دیہی علاقوں میں لوگ موسم سرما کے لیے گھاس کا ذخیرہ جمع کر کے رکھتے ہیں۔ جو برف باری کے دوران مال مویشی کے کام آتا ہے۔
حالانکہ گھاس میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے۔ آگ کو دیکھتے ہی اردگرد سے مرد و خواتین بڑی تعداد میں دوڑتے ہوئے آئے لیکن تب تک آگ شعلوں میں بدل چکی تھی۔
عوام کے تعاون سے یہاں موجود تین مکانوں کو خاکستر ہونے سے بچالیا گیا۔ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائیر سروس کی گاڑی گاوں نہیں پہنچ پائی۔
علاقے میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی سرپنچ محمد اسلم ملک نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی آگ کی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔ اور آج بھی قریب ایک سے ڈیڑھ لاکھ کا گھاس جل کر راکھ ہوگیا اور قریب ایک گھنٹے کے بعد فائیر سروس کی گاڑی روڈ پر پہونچی جہاں سے محلہ دوکلو میٹر دوری پر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ کے پار
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کم سے کم اس اڑائی ملکاں کی سڑک کے بارے میں محکمہ تعمیرات عامہ کو حکم صادر فرمائیں۔ تاکہ اس علاقے کی عوام کو درپیش مصیبتوں اور مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔