ETV Bharat / state

پونچھ میں کورونا وائرس مثبت کی افواہ - fake rumors

ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے پریس کانفرنس کر پورٹل اور واٹس ایپ گروپ پر گردش کی رہی خبروں کی تردید کی۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : May 6, 2020, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کی شام کوویڈ 19 کے ایک مثبت معاملےکی جھوٹی خبر سے ضلع انتظامیہ حرکت میں آگیا اور فوراً تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفتیش کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے پریس کانفرنس کر پورٹل اور واٹس ایپ گروپ پر گردش کی رہی خبروں کی تردید کی۔

پونچھ میں کورونا وائرس مثبت کی افواہ

ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے بتایا کہ ایک شخص کے متعلق کورونا وائرس مثبت کی خبر غلط ہے۔

انہوں نے صاف کیا کہ پونچھ میں کورونا وائرس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں جو شخص مثبت پایا گیا ہے وہ پونچھ کا ہے لیکن وہ اس وقت چنڈی گڑھ میں رہتا تھا اور اپنے بھائی کو دیکھنے کے لئے سری نگر آیا تھا، جو سری نگر واقع اسپتال میں زیر علاج تھا۔ وہ فی الحال پونچھ نہیں آیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ لوگ جھوٹی افواہوں سے پرہیز کریں اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو اب لوگ ہلکے میں لے رہے ہیں، ایسی غلطی قطعی نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.