جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے زونل صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس کے لیے پانچ روز قبل چھ امیدواروں نے فارم داخل کیے تھے، جن میں سے پانچ امیدواروں نے نشاط تانترے کے حق میں حمایت کرتے ہوئے اپنا فارم واپس لے لیا۔
جے کے الیکشن کمیشن ممبر ایم ایم پٹھان، اے آر او پونچھ خلیل خان 'کئیر ٹیکر ضلع صدر حمید نباض' ضلع چیف پیٹران قمر لطیف 'ضلع نائب صدر انعام الرحمان' کی موجودگی میں خلیل خان و اے آر او منڈی مقداد علی میئر نے نشاط تانترے کو زونل صدر مقرر کیا۔
رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ضلعی صدر حامد نباز نے نشاط تانترے کو مبارکباد دیتے ہوئے منڈی کے تمام اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کیا اور اساتذہ کو اسی طرح فورم کے ساتھ جڑے رہنے کی تلقین کی، اس تقریب میں زون منڈی کے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کرکے فورم کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
طارق احمدشیخ، محمّد طارق نائیک، عبدالحمیدراہی، ریاض احمد بانڈے اور منظور تانترے ظہور شیخ یہ وہ امیدوار تھے جنہوں نے فارم واپس لے لیا تھا۔
تقریب میں تحصیل صدر سرنکوٹ صفدر حسین شاہ 'تحصیل صدر منڈی ریاض حمدانی' زونل صدر بالا کوٹ کلیم خان 'زونل صدر سرنکوٹ آصف اقبال مہمانان خصوصی تھے۔