ETV Bharat / state

Dir health visits sdh mandi: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے کیا منڈی اسپتال کا دورہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے سب ضلع اسپتال منڈی کے دورے کے دوران زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کرنے کے علاوہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالہ سے بھی جلد اقدامات اٹھائے جانے کی یقین دہانی کی۔ Dir health services visits sub District Hospital mandi

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے کیا منڈی اسپتال کا دورہ

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 6:23 PM IST

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے کیا منڈی اسپتال کا دورہ

پونچھ: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، جموں، ڈاکٹر راجیو کمار شرما نے سرحدی ضلع پونچھ کے غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سب ضلع ہسپتال منڈی کی زیر تعمیر عمارت اور مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وہیں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کی جانب سے ہسپتال میں جگہ کی قلت اور بالخصوص ایک ماہر امراض خواتین، فزیشن سمیت دیگر عملہ کی خالی اسامیوں کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے ضلع پونچھ خاص کر سب ضلع اسپتال منڈی کا دورہ کیا جس دوران بار ہا ان سے عملہ کی کمی سمیت دیگر درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ’’یہاں صحت کے نظام میں بہتری آنے کے مزید ابتر ہو رہی ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور جگہ کی قلت عوام کے لیے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔‘‘ سب ضلع اسپتال میں ایک طویل مدت سے گائینوکلوجیسٹ اور فزیشن سمیت دیگر اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ جس کے سبب آئے روز لوگ کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما نے کہا کہ ’’اگرچہ سب ضلع ہسپتال منڈی کا عملہ انتہائی تندہی اور جانفشانی سے کام سرانجام دے رہا ہے، تاہم چند یہاں چند کمیاں اور مسائل ضرور ہیں، جنہیں جنگی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: CMO Poonch Shameem un Nisa Visit at Sub District Hospital: چیف میڈیکل آفیسر کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی کا دورہ

انہوں نے ماہر امراض خواتین سمیت دیگر عملہ کو تعینات کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت اور دیگر متعدد مسائل کو بھی اعلی عہدیداران کے نوٹس میں لاکر جلد ہی سبھی مسائل حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر سروسز کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر الطاف انیس نبی، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پی اے خان، بلاک میڈیکل آفیسر سورنکوٹ ڈاکٹر سودیشور، بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر اشفاق چودھری، بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ موجود رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.