پونچھـ: تحصیل منڈی تحصیل ہیڈ کواٹر سمیت متعدد پنچایتوں میں پنچائیت اراکین و بلاک ترقیاتی کونسل ممبران اور دیگر فرنٹ لائین ورکروں نے چوتھے مرحلے کے بیک ٹو ویلج پروگرام میں شامل ہو کر اپنے مسائل کو افسران کے سامنے رکھا۔ افسران نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ B2V Programme In Mandhi
بیک ٹو ویلج پروگرام میں عوامی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ویزٹنگ افسر نے اطمنان کا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ زمینی سطح کام ہوئے ہیں۔ اس دوران بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم احمد گنائی نے کہاکہ اس وقت سرکاری کی جانب سے بہت ہی اہم اقدامات اٹھاے جارہے ہیں۔
بیک ٹوویلیج پروگرام کے تحت یہاں ایوشمان کی جانب سے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔
جب کہ مقامی نمائندوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید فنڈ فراہم کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: