تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ روز سے منڈی قصبہ کو ریڈ زون قرار دے جانے کے بعد اب تک لگاتار کورونا وائرس معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے۔
منڈی تحصیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ ریڈ زون کے زیر اہتمام لوگ ٹیسٹ کروانے سے اب بھی کترارہے ہیں۔
دوکانداروں نے الزام لگایا کہ ریڈ زون کے زیر اہتمام آنے والے لوگ ٹیسٹ نہ کروا کر علاقے میں کورونا وائرس کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور مزید عوام الناس کو پریشانیوں میں مبتلاکررہے ہیں۔
کورونا وائرس کے 1013 پازیٹیو کیسز
ادھر سیکلو کے نائب سرپنچ بھوپندر سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیسٹ کروائیں تاکہ یہاں انتظامیہ کوئی لائحہ عمل تیار کرکے مارکیٹ کو کھولنے کے احکامات صادر کرے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس وبا کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
اس تحصیل میں تمام کاروباری ادارے، بنک ہسپتال تحصیل کمپلکس بند پڑے ہیں۔
بتا دیں جموں و کشمیر میں آج 1 ہزار سے زائد کورونا کیسز پائے گئے ہیں وہیں 15 افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ہے جن میں سابق ایم ایل اے و نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما بھی شامل ہے۔