ETV Bharat / state

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی - لائن آف کنٹرول

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 12:55 PM IST

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے شاہ پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بند ی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھا رتی چوکیو ں کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی فوج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاوں کا استعمال کیا۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے تقریباً 11 بجکر 30 منٹ پر زور دار گولہ با ری کی جس کا فوج نے بھی بھرپور جو اب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان کی کو ئی اطلاع نہیں ملی ہے، البتہ گو لہ با ری جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ ہو رہی ہے۔

سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد دسمبر ماہ تک تقریباً 1553 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ، اخنور، اوڑی، ٹنگڈار، کیرن اور گریز علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.