اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے سرٹیفکیٹز Category certificate حاصل کئے، اطلاع کے مطابق اسکول کے بچوں اور عام شہریوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندراجیت کی ہدایت پر تحصیلدار کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں میندھر گورو شرما نے خصوصی طور پر کیمپ کا انعقاد کیا اور کیٹیگری سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
کیمپ میں طلبا، اسکول کے اساتذہ اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کیمپ کے دوران پہاڑی اور پسماندہ ذات وغیرہ زمرہ جات کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ Category certificate issued in Mandhar
- یہ بھی پڑھیں: لداخ: ریجنل پاسپورٹ آفس کا چار روزہ خصوصی کیمپ
اس کے لیے عوام نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے خصوصی کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے دیگر ضروری سرٹیفکیٹز جاری کیے جائیں گے۔ Category certificate issued in Mandhar