ETV Bharat / state

Army Vehicle Falls Into Gorge فوج کی گاڑی کھائی میں گری، ایک جوان ہلاک، چھ زخمی - کانسٹیبل رام چندرن

ضلع پونچھ میں فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی اس حادثے میں ایک جوان کی موت ہوگئی جب کہ چھ جوان زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 8, 2023, 8:49 AM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ اہلکار نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی گاڑی کا ڈرائیور مینڈھر کے بلنوئی علاقے میں پہاڑی سڑک کے ایک موڑ پر توازن کھو بیٹھا جس کے بعد یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک شدید زخمی بی ایس ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وہیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز مانکوٹ پونچھ میں بی ایس ایف گاڑی زیر نمبر HR39 A 8662 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 اہلکار شدید طورپر خمی ہوئے۔ جس کے بعد زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے کانسٹیبل رام چندرن کو مردہ قرار دیا۔ حادثے میں زخمی ہوئے بی ایس ایف اہلکاروں کی شناخت فیروز احمد ، سنجے سرکار، کمل جیت سنگھ ، اجے سنگھ ، دویندر سنگھ اور عمادالحق کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں : Mendhar Road Accident مینڈھر میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.