سرحدی ضلع پونچھ کے سنگلا نالہ، سرنکوٹ میں ذہنی طور معذور ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ Body of Mentally Challenged Man found in Poonch۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ، پونچھ کے سنگلا نالہ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی قانونی و طبی لوازمات کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع نے متوفی کی شناخت 60 سالہ عالم الدین ولد باغ علی ساکن فضل آباد کے طور پر کی ہے۔ Body of Mentally Challenged Man found in Poonch۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ لاش ذہنی طور ایک معذور شخص کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کے بعد ہی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔