جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی پہچان محمد یوسف ولد حسو بھٹی ساکنہ بریاڑی ساوجیاں کے طور کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فصلیں تیار ہوتے ہی جنگلی جانور انسانوں کو اپنا شکار بناتے ہیں اور اب تک متعدد افراد جنگلی جانورں کا شکار بن چکے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق جنگلی جانوروں کی موجودگی کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو پرائیمری ہلتھ سینٹر ساوجیاں میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں اس کا بنیادی علاج و معالجہ کے بعد پونچھ ریفر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: بغیر سڑک کے عوام پریشان