ETV Bharat / state

پونچھ: عید کے موقع پر مستحقین میں مفت راشن تقسیم - اردو نیوز پونچھ

اوقاف اسلامیہ امت مسلمہ کی املاک کے محافظ ہیں۔ جموں وکشمیر میں اوقاف اسلامیہ کو بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کوشاں ہے۔ وہیں حج اور اوقاف کے مشیر فاروق خان کی سربراہی میں اوقاف کی حالت بہتر ہورہی ہے۔

riaz atish distribute free ration kits in poor peoples
عید کے موقع پر مستحقین میں مفت راشن تقسیم
author img

By

Published : May 13, 2021, 7:36 AM IST

اس وقت جموں وکشمیر میں کورونا وائرس زوروں پر ہے۔ ماہ رمضان المبارک ختم ہوچکا ہے۔ اور عید بھی ہے لیکن اس وقت کئی غریب محتاج اور بیوائیں ایسی ہیں، جن کا چولہا کئی دنوں سے بجھا ہوا ہے۔

جس کو لیکر پونچھ کے اوقاف ایڈمنسٹریٹر ریاض آتش نے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی تحصیل حویلی کے متعدد مقامات پر مفت راشن اور دوسری اشیاء خوردنی کے قریب 200 تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے ہیں۔ جس میں اڑائی، ساوجیاں، لورن، کھڑپہ، براچھڑ، راجپورہ، بیدار، لسانہ، ھاڑی، میدانہ وغیرہ میں ریاض آتش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقسیم کاری عمل میں لائی۔

اس موقع پر لوگوں نے اوقاف ایڈمنسٹریٹر ریاض آتش کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار کورونا کے دوران ریاض آتش نے عوام کا بھرپور تعاون کیا تھا اور آج بھی غریب اور مستحق عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے راشن تقسیم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کراپ انشورنس اسکیم متعارف کرنے کی کسانوں کی مانگ

انہوں نے دوسری فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے موقع پر غریبوں میں راشن کی تقسیم کاری عمل میں لاکر خوشیاں تقسیم کریں تاکہ بے سہارا لوگ بھی اس وبا کے دوران یہ عید خوشی سے اپنے گھروں میں منا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.