پونچھ: فوج نے بیان کے مطابق جمعرات کے روز سرحدی ضلع پونچھ میں فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہے۔ فوج کے مطابق جس گاڑی میں فوجی اہلکار سوار تھے اس پر عسکریت پسندوں نے بھمبر گلی کے نزدیک دستی بم سے حملہ کیا تھا۔فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تقربیاً 3 بجے راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان جانے والی فوج کی ایک گاڑی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ۔حملہ میں فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ فوج کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے ممکنہ طور پر گرینیڈ کے استعمال کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔
فوج کے شمالی کمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پونچھ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ اہلکار، بدقسمتی سے اس واقعے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملہ میں ایک اور شدید زخمی ہوا ہے ، جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
اس حملے کے بعد فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ فوج نے علاقہ میں ڈروان کا استعمل بھی کیا ۔ اس دوران فوج نے مذکوہ سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل کو بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ فوجی گاڑی میں آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے۔ بتادیں کہ جمعرات کا واقعہ جموں و کشمیر میں اس سال کے بڑے جنگجو حملوں میں سے ایک ہے۔
فوج نے اس حملے کے بعد ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو جلدا زجلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔
دریں اثنا ملی ٹینٹ حملے کے بعد راجوری ، پونچھ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ میں ایل او سی کے نزدیکی علاقوں میں فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔
وہیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ میں اپنی قیمتی جانیں گنوانے والے اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے تئیں ان کی خدمت کو کھبی بھولا نہیں جائے گا۔ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ پونچھ میں بہادر فوجی جوانوں کی جانیں گنوانے کے واقعے سے بے حد افسوس ہوا۔ ان کی قوم کے تئیں خدمات کو کبھی بھولا نہیں جائے گا۔میرے خیالات پسماندگان کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: Sudan Military Clashes مصر کے 177 فوجی اپنے ملک واپس، سوڈانی فوج