ETV Bharat / state

سرحد پر فوج نے مارٹر شیلوں کو ناکارہ کیا

سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر، بالاکوٹ اور کرشنا گھاٹی سیکٹروں میں بھارتی فوج نے کئی مورٹار شیلوں کو ناکارہ کر دیا ہے۔

سرحد پر فو ج نے مارٹر شیلوں کا بلاسٹ کیا

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:10 AM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر، بالاکوٹ اور کرشنا گھاٹی سیکٹروں کے مختلف سرحدی علاقوں جن میں خاص طور پر بلنوئی، گوہلد اور بالاکوٹ فاروڈ شامل ہیں، میں گذشتہ دنوں آر پار شدید گولہ باری کے دوران کئی پاکستانی مارٹر شیل ادھر ادھر جا گرے تھے جنہیں فوج کی ٹیم نے ناکارہ کر دیا ہے ۔

سرحد پر فو ج نے مارٹر شیلوں کو ناکارہ کیا

فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی شدید گولہ باری کے نتیجے میں 6 مارٹر شل بستیوں میں گرآئے جو پھٹنے سے رہ گئے ہیں جن کو ناکارہ کرنے کا کام فوج کررہی ہے اور اب تک تقریبا آدھا درجن سرحدی علاقوں میں درجنوں مورٹار شیلوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مینڈھر، بالاکوٹ اور کرشنا گھا ٹی سیکٹروں کے نزدیک دیہات میں کئی مورٹار شیل زندہ پائے گئے جن کو فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنایا ہے جبکہ گذشتہ دو روز سے یہ کام جاری ہے اور ابھی بھی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم اس کام میں مصروف ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی فوج نے مینڈھر قصبہ سے محض کچھ دوری پر مینڈھر نالہ میں ایک مارٹر شیل کو ناکارہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.