مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولس کو اطلاع ملی تھی کہ بانڈی چیچیا کے لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں میں عسکریت پسنوں نے اسلحہ چھپائے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پونچھ پولیس اور آرمی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
سنیچر کی سہ پہر کو کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر کامیابی ملی۔
سرچ آپریشن کے دوران ایک اے کے 56 رائفل، ایک اےکے 56 میگزین، 30 اے کے 56 گولیاں، دو چینی پستول، ایک پستول میگزین برآمد کیا گیا۔