جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر میں سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار کیے گئے شیر علی سے تفتیش کے دوارن ملی جانکاری پر سکیورٹی فورسز کی 49 قومی رائفل بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی ایس او جی مینڈھر کی ٹیم کے ذریعے مینڈھر تحصیل کے دھارکلن اور بسونی کے جنگلی علاقوں میں ایک مشترکہ تلاشی مہم کی گئی۔
کئی گھنٹوں تک چلی تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی فورسز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور وہاں سے چار گرینیڈ، 15 پسٹل کی گولیاں اور 10 اے کے 47 کی گولیاں برآمد کی گئی ہیں جنہیں عسکریت پسندوں نے چھپاکر رکھی تھیں۔