ETV Bharat / state

پونچھ: کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ - کورونا وائرس

ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپیے کا جرمانہ کیا گیا۔

کورونا گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 9:22 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بازار میں تحصیلدار منڈی نے افسران کے ہمراہ بازار اور دیگر عوامی مقامات کا معائنہ کیا۔ اس دوران ماسک نہ پہننے والوں اور کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

کورونا گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ

تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے گذشتہ روز افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں ہدایت دی ہے کہ کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سکتی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

اس دوران لوگوں کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ وہیں کئی لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر قریب دوہزار کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ہر طرح سے عوام کو بیدار کر رہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر برتیں اور قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ماسک کا استمال کریں ورنہ آئندہ مزید کاروائی میں تیزی اور سختی برتی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.