ETV Bharat / state

Dhanyawad Yatra ریزویشن دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پہاڑی قبیلے کی جانب سے ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 4:35 PM IST

پہاڑی قبیلے کو ریزرویشن ملنے کے بعد پونچھ منڈی میں ایک ریلی نکال کر عوام نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ Reservation to Pahadi Tribe

reservation to Pahadi tribe
پہاڑی قبیلے کو ریزرویشن

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پہاڑی قبیلہ کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ریلی پڑی بازار منڈی سے نکالی گئی جو منڈی مین بازار سے ہوتے ہوئے میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر تاج میر اور شاذیہ میر نے کہا کہ پہاڑی قبیلے اپنے حق اور ریزرویشن کی خاطر گزشتہ پچاس برسوں سے جدوجہد کر رہے تھے جس کو مرکزی حکومت کی جانب سے پورا کیا گیا ہے۔

پہاڑی قبیلے کو ریزرویشن

انہوں نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کئی حکومتیں آئی لیکن پہاڑی قبیلوں کے ساتھ کسی نے بھی انصاف نہیں کیا۔ اگرچہ گجر اور پہاڑی لوگوں کا رہن سہن ایک جیسا ہے جیسے گجر طبقہ کے لوگوں ڈھوکوں مرگوں اور گریزوں کو جاتے ہیں ایسے ہی پہاڑی قبیلہ کے لوگ بھی جاتے ہیں۔ ہمارے بچوں کے پاس شڈول ٹرائیب نہ ہونے کی وجہ سے وہ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ Pahadi Tribal Rally in Mandi Tehsil

انہوں نے مرکزی حکومت لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے صدر رویندر رائنا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پہاڑی قبیلے کے حق کے لیے جدوجہد کی اور حکومت نے پہاڑی قبیلے کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.