ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے رکن کے فرزند نے جمعرات کو سرحدی ضلع پونچھ کے مرہ سیکٹر، بفلیاز میں اپنے والد کی رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ VDC Members’ Son commits Suicideسرکاری ذرائع کے مطابق 28سالہ گلزار احمد نے اپنے والد محمد فضل، جو وی ڈی سی ممبر تھے، کی 303 رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گلزار احمد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ VDC Members’ Son Shoots Self to deathپولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ 28 سالہ نوجوان کے انتہائی اقدام اٹھانے کی وجہ مقامی طور پر کوئی ’’گھریلو مسئلہ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔