ETV Bharat / state

پونچھ میں سڑک حادثہ، دس مسافر زخمی - ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کشمیر

پونچھ کے بانڈی چیچی علاقے میں اتوار کے روز ایک مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرکھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں 10 مسافر زخمی ہوئے ہے ،جن کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

10-passengers-injured-in-road-accident-in-poonch
پونچھ میں سڑک حادثہ، دس مسافر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 4:44 PM IST

Updated : Nov 12, 2023, 6:30 PM IST

پونچھ میں سڑک حادثہ، دس مسافر زخمی

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے بانڈی علاقے میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز پونچھ کے بانڈی چیچی علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس مسافر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:
راجوری ٹیمپو حادثہ میں تین افراد ہلاک، اٹھارہ زخمی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں 5 ہزار 565 افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے۔ ان حادثات میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

بتادیں کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Nov 12, 2023, 6:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.