ETV Bharat / state

Murder in Odisha اوڈیشہ میں نوجوان نے دو خواتین کو قتل کیا

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 3:04 PM IST

اوڈیشہ کے ضلع جگت سنگھ پور میں ایک نوجوان نے دو خواتین کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوجوان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا۔ Murder in Jagatsinghpur

اوڈیشہ میں نوجوان نے دو خواتین کو قتل کیا

بھونیشور: اڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع کے کجنگ تھانہ علاقے کے تحت ایکسپریس وے کالونی میں اتوار کو ایک نوجوان نے دو خواتین کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان دونوں خواتین کے گھروں میں گھس گئے اور ان پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ دوسری مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ حملے کے پیچھے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نوجوان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی دہلی کے آر کے پورم علاقے میں اتوار کی صبح شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ جس میں دو بہنیں زخمی ہوئیں۔ دونوں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تنازعہ روپے کے لین دین کو لے کر تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی بہنوں کی شناخت 30 سالہ پنکی اور 29 سالہ جیوتی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pratapgarh Murder Case پرتاپ گڑھ میں باغ میں سو رہی خاتون کا گلا ریت کر قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.