چوتھے مرحلے میں اڑیسہ میں ہو رہی ہے پولنگ میں ابتدائی 2 گھنٹوں میں نو فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
ریاست میں 42 اسمبلی نشستوں پر بھی ووٹنگ ہونا تھی لیکن پتروکا اسمبلی حلقے سے بیجو جنتا دل امیدوار کی موت ہوجانے کی وجہ سے اس حلقے میں فی الوقت ووٹنگ رد کر دی گئی ہے اب یہاں 19 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
صبح ووٹنگ کی شروعات کے بعد متعدد مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی شکایت موصول ہوئی جس کے بعد پولنگ بوتھ کے باہر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، اور 11 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق 17 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ میوربھنج، بالاسور، بھدرک، جاج پور،کیندرا پارا اور جگن سنگھ پور پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔
اسی اثنا میں جاج پور کے ایک پولنگ مرکز پر برسر اقتدرا جماعت کی حمایت کے الزام میں پریزائیڈنگ افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔