ETV Bharat / state

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست سے دلبرداشتہ دو نوجوانوں کی موت - ورلڈ کپ کا فائنل میچ

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست برداشت نہ کر پانے کی صورت میں اڈیشہ میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا واقعہ ہماچل پردیش میں پیش آیا جہاں ایک ایچ آر ٹی سی بس ڈرائیور کا فائنل میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔ youth dies after India defeat

two youth dies after India defeat in World Cup final
ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست سے دلبرداشتہ دو نوجوانوں کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 10:23 PM IST

جاج پور: اڈیشہ کے جاج پور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ لڑکے نے اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی شکست کا صدمہ برداشت نہ کرپانے کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اتوار کو لاکھوں بھارتیوں کا اس وقت دل ٹوٹ گیا جب آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ دیورنجن داس کے طور پر ہوئی ہے اور وہ پیر کی صبح اپنے پڑوسی کے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جاج پور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ دیورنجن کے اہل خانہ کے مطابق، 23 سالہ نوجوان کسی دماغی عارضے میں مبتلا تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ وہ بھارت اور آسٹریلیا کا فائنل میچ دیکھ رہا تھا، ہوسکتا ہے کہ بھارت کی شکست کی وجہ سے خود کو پھانسی پر لٹکا لیا ہو۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ایسا ہی ایک دوسرا واقعہ ہماچل پردیش میں پیش آیا۔ ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (HRTC) کے 30 سالہ ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ ڈرائیور کو دل کا دورہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے دوران پڑا تھا۔ لوگ اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.