ETV Bharat / state

Elephants Attack in Odisha جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں بچی سمیت دو افراد ہلاک - بالاسور میں ہاتھی کے حملے میں لڑکی کی موت

اڈیشہ کے بالاسور میں ہاتھیوں کے حملے میں آٹھ سالہ نابالغ لڑکی سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں اس دوران دو مزدور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ Girl dead after Elephant attack In Balasore

جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں بچی سمیت دو افراد ہلاک

author img

By

Published : May 27, 2023, 3:08 PM IST

بھونیشور: اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں دو مختلف مقامات پر جنگلی ہاتھیوں نے آٹھ سالہ نابالغ لڑکی سمیت دو لوگوں کو روند ڈالا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بالاسور ضلع کے سورو بلاک کے سنگھکھنٹا چترا سرالیہ گاؤں میں آٹھ سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب نیا گڑھ ضلع کے رانا پور بلاک میں کامگورو-میورجھلیا روڈ پر ایک مزدور کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آٹھ ہاتھیوں کا جھنڈ جمعہ کی رات دیر گئے سنگھکھنٹا گاؤں میں داخل ہوا۔ جب خاندان نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں ایک ہاتھی کو دیکھا تو اسے بھگانے کی کوشش کی۔ بھگانے پر ہاتھی غصے میں آ گیا اور گھر میں گھس کر سوئی ہوئی لڑکی کو کچل ڈالا۔ لواحقین لڑکی کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ایک اور واقعہ میں رانا پور بلاک کے تحت کامگورو-میورجھلیا روڈ پر ایک ہاتھی نے تین مزدوروں پر حملہ کر دیا جو سائیکل پر کام کرنے جا رہے تھے۔ اس دوران دو مزدور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تیسرے کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ متوفی کی شناخت نیا گڑھ ضلع کے رانا پور بلاک کے تحت ناتم گاؤں کے ایس بہیرا کے طور پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2023 میں ریاست بہار کے لاتہار میں ہاتھیوں نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Elephant menace in Latehar لاتہار میں جنگلی ہاتھیوں نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.