ETV Bharat / state

Odisha Train Accident ریل حادثے کی جانچ میں جو بھی قصوروار پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا، مودی - کورومنڈیل ایکسپریس حادثے پر پی ایم مودی کا بیان

پی ایم مودی نے اڈیشہ ریل حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اڈیشہ ٹرین حادثہ میں جو کوئی بھی قصوروار پایا گیا اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ PM Modi on Coromandel express accident

ریل حادثے کی جانچ میں جو بھی قصوروار پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا، مودی

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:34 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام ہونے والے المناک ٹرین حادثے کو 'انتہائی سنگین' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے اور جو بھی جانچ میں قصوروار پایا جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ جائے حادثہ پر امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور اسپتال میں داخل زخمیوں سے ملاقات کے بعد بالاسور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے سبق سیکھ کر شہریوں کی حفاظت کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ مودی نے افسران کو زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کی ضروریات کا پورا خیال رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ سوگوارکنبوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

اڈیشہ کے بالاسور میں بہنگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 288 ہو گئی ہے اور 800 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 56 کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حادثے کی مناسب اور تیز چھان بین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف تیزی سے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ان واقعات سے بھی بہت کچھ سیکھیں گے اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے انتظامات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان ٹرینوں میں سفر کر رہے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس زبردست حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جانوں کے اتلاف پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Tragedy اوڈیشہ کے بالاسور پہنچے وزیراعظم مودی، ٹرین حادثہ متاثرین سے کی ملاقات

انہوں نے اڈیشہ سرکار ، مقامی انتظامیہ اور مقامی افراد خصوصاً نوجوانوں کی تعریف کی، جنہوں نے وہاں جاری کاموں میں رات بھر مدد کی۔ انہوں نے مقامی شہریوں کی کوششوں کو سراہا، جو زخمیوں کی مدد کے لئے خون کا عطیہ دینے بھاری تعدا د میں سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز بچاؤ اور راحت کے کاموں کے ساتھ ساتھ پٹریوں کی فوری بحالی کے لئے سرگرم ہے۔ مقامی حکام آفات میں راحت فراہم کرنے والی فورسیز کے عملے اور ریلوے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حادثے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے حکومت کے جامع اور مربوط طریقۂ کار پر زور دیا۔ وزیراعظم مودی نے اڈیشہ کا دورہ کر کے بالاسور میں ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وہاں جاری بچاؤ اور راحت کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم ریل حادثے کے مقام پر گئے اور اسپتال جا کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.