ETV Bharat / state

'ترقی یافتہ ہونا ہے تو خواتین کو بااختیار بنایا جائے' - Women Empowerment

بیجو جنتا دل کے سربراہ اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست میں 33 فیصد خواتین امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنےکا اعلان کیا۔

Naveen Patnayak
author img

By

Published : Mar 10, 2019, 7:54 PM IST

بیجو جنتا دل کے سربراہ اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست میں 33 فیصد خواتین امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنےکا اعلان کیا۔

مسٹر پٹنائک نے یہاں 'مشن شکتی' کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " قد آور لیڈر بیجو بابو کے میدان عمل سے یہ اعلان کرنا پسند کروں گا کہ ا ڈیشہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارلیمنٹ کے لئے 33 فیصد خواتین کو بھیجا جائے گا"۔

انہوں نے کہا کہ كیندرپاڑہ بیجو بابو کا میدان عمل رہا ہے اور 1990 کی دہائی میں انہوں نے ملک میں پہلی بار پنچایتی راج کے اداروں اور سرکاری نوکریوں میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرکے قوم کو صحیح راستہ دکھایا تھا۔

مسٹر پٹنائک نے کہا کہ سال 2012 میں ریاستی حکومت نے پنچایتی راج کے اداروں میں اسے 50 فیصد تک بڑھا دیا تھا اور گزشتہ سال اڈیشہ حکومت نے پہلی بار پارلیمنٹ اور اسمبلی میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے تمام ریاستوں اور وزرائے اعلی کو اس سلسلے میں ایک تجویز بھیجی ہے۔ بیجو جنتا دل کے سربراہ نے کہا کہ اگر ہندوستان کو چین اور امریکہ کی طرح ترقی یافتہ ہونا ہے، تو اس کا واحد راستہ خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.