اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 14 افراد کی ہلاکت ہونے سے ریاست میں اموات کی تعداد 470 ہوگئی ہے جبکہ 3253 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 97،920 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت وخاندانی بہبود کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملکانگیری، کٹک، جگت سنگھ پور، کھوردا اور بالاسور اضلاع میں سے ہر ایک میں دو مریضوں کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا 'ریاست میں اب تک 67،826 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 29571 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں'۔
دریں اثناء، وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے ایم کے سی جی میڈیکل کالج واسپتال، بیرہم پور کی پلازما تھیراپی ٹیم کو 100 سے زائد پلازمہ جمع کرنے پرمبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے
اندور میں کورونا کے 171 نئے کیسز، چار ہلاک
حکومت اڈیشہ نے جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے امیدواروں کے لئے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبہ کو صرف اپنا داخلہ کارڈ دکھانا ہے۔ ریاست کے سات شہروں میں 26 مراکز پر ان امتحانات میں تقریبا 37000 طلبہ شرکت کریں گے۔