ETV Bharat / state

Kendrapara Rape Case اڑیسہ میں ایک شخص کو جنسی زیادتی کے جرم میں دس سال قید کی سزا

اڑیسہ میں فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ نے ایک ملزم کو 27 سالہ بے سہارا عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ Man Sentenced ten years in Kendrapara

اڑیسہ میں جنسی زیادتی کے جرم میں دس سال قید کی سزا

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 7:21 AM IST

کیندرپارہ: ریاست اڑیسہ میں ایڈہاک ایڈیشنل سیشن جج (فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ) تریبکرم کیشری چنہارا نے جمعہ کو ایک ملزم کو 27 سالہ بے سہارا عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی۔ جج نے زیادتی کیس میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے بیس ہزار روپے جرمانہ اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا۔ Ten years imprisonment for rape Case in Odisha

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Rape Case جنسی زیادتی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا

ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر سنجے کمار جینا نے بتایا کہ ملزم بنکم منڈل نے 7 نومبر 2019 کو جمبو میرین تھانہ علاقہ کے رام نگر گاؤں میں دن دہاڑے ایک بے سہارا ، دو بچوں کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ تاہم، دو دیگر شریک ملزمان، جنہوں نے عصمت دری کرنے والے شخص کی مدد کی تھی، کو بری کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر نے چھوڑ دیا تھا اور وہ اپنے گھر میں اکیلی رہ رہی تھیں۔ بنکم نے اپنے دو دیگر ساتھی گاؤں والوں کی مدد سے اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے بعد میں اپنے گھر والوں اس بارے میں بتایا تو اس کے بھائی نے جمبو میرین پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد پولیس نے بنکم کو گرفتار کرلیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.